آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، نعمان علی ٹاپ بولرز میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس رپورٹر )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں 9وکٹیں لینے والے قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان 18 درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نعمان علی نے 2 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 9ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی 908 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ ٹاپ 10 ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں محض نعمان علی شامل ہیں۔دوسری جانب جانب بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی بڑا الٹ پھیر نہیں ہوا ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں جو روٹ پہلی، ون ڈے میں بابراعظم اور ٹی20 فارمیٹ میں ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوزیشن پر
پڑھیں:
دیکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے، سینیٹر علی ظفر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں صدارتی اختیارات اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو ٹرافی سمجھتی رہی ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ ڈمی کابینہ ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، ن لیگ والے پہلے 27ویں ترمیم پر جھوٹ بولتے تھے یا انہیں اچانک پتا چلا اور بلاول بھٹو سے مشاورت کرلی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 27ویں ترمیم سے متعلق خبر لیک کرکے شاید عوامی ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے 26ویں ترمیم کے موقع پر دیکھ لیا، عوامی ردعمل جو بھی ہو پی پی وہی کرے گی، جو انہیں حکم ملے گا۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم کی حمایت کرے گی اور اس موقع پر اہم کردار جے یو آئی کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم کے موقع پر آئینی عدالت کی مخالف کی، جس کے بعد آئینی بنچ بن گیا، امید ہے فضل الرحمان 27ویں ترمیم سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔