حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نمائشی ہیں، مصطفی نوازکھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سینئر سیاستدان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نمائشی ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں پولرائزبہت بڑھ چکی ہے، اقتدارحاصل کرنے کے لیے سیاست دانوں نے حالات خراب کر دیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پہلے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ پھر اقتدار میں بیٹھ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔