وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری

پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے ڈیجیٹل وژن پر مبنی ‘SheWins’ پروگرام  کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این سی ایس ڈبلیو اور پی پی اے ایف میں معاہدہ

پروگرام کو صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور یہ اقدام خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دی جا رہی ہے، جن میں ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن شامل ہیں۔

پنجاب بھر کے صنعت زار مراکز کو جدید اسکلز ٹریننگ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جارہی ہے، ساتھ ہی ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز میں طالبات کو قانونی رہنمائی، قیادت کی تربیت اور محفوظ تعلیمی ماحول مہیا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جانب سے خواتین میں ملازمت کے لیٹرز کی تقسیم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے۔ وہ اب صرف خواب نہیں دیکھتیں بلکہ اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہیں، یہی ہماری کامیابی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

shewins پاکستان پنجاب خواتین مریم نواز ہنرمند وزیراعلی

متعلقہ مضامین

  • اقتدار اللہ کی امانت، ایک ایک پائی عوام کی ہے،خدمت کا سفررکے گا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پنجاب میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی
  • نئے مالی سال میں "چیف منسٹر آسان کاروبار سکیم" میں توسیع کا فیصلہ
  • فادرزڈے پرہر والد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز شریف
  • رضاکارانہ خون دینے والے معاشرے کے محسن، پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے، آگے بڑھنے کا پورا حق: مریم نواز
  • پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری
  • رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی فرد نہیں پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز
  • اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر افسوس ہے، مریم نواز
  • ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا: مریم نواز