اسلام ٹائمز: ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ادبی، علمی، ثقافتی، تعلیمی اور ذرائع ابلاغ کی نامور شخصات نے ملاقات کی، جس میں شیعہ اور سنی علماء بھی موجود تھے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

جمہوری اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد (پارلیمانی کلچرل کمیٹی کے ارکان) ان دنوں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور لاہور کا دورہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کراچی میں ایک پُروقار تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ادبی، علمی، ثقافتی، تعلیمی اور ذرائع ابلاغ کی نامور شخصات نے ملاقات کی، جس میں شیعہ اور سنی علماء بھی موجود تھے۔ اس وفد کا پاکستان آنے کا مقصد ایران اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور ادبی و ہنری میدانوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ سینی پیکس سینما کراچی کے نمائندے حبیب الرحمان نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایک ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم کی کراچی میں نمائش ہوئی، جسے پاکستانی شائقین نے بے حد پسند کیا اور سراہا، ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ بھی فلموں کا تبادلہ ہوتا رہے، تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں مناسب آگاہی حاصل ہو۔

تقریب کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی زیر بحث آیا، جو یکطرفہ امریکی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے، جس کے باعث عام پاکستانی شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تجارت، تعلیم، طب و صحت، نشر و اشاعت، ثقافت، کھیل، سیاحت و زیارت سمیت خبروں اور میڈیا کے میدانوں میں وفود کے  تبادلوں سمیت کئی ایک اہم تجاویز زیر غور آئیں۔ شرکاء نے کہا کہ ایران اور پاکستان ناصرف ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں، بلکہ ان دونوں ممالک کی تاریخ  بھی مشترک ہے۔ ایرانی پارلیمانی وفد نے شرکا کی تمام تجاویز کو بغور سنا اور اسے محفوظ کیا۔ پارلیمانی وفد نے اپنے اس دورے کو دو ملکوں کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی میں سنگ میل قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہمیں دورہ پاکستان میں اپنائیت کا بھر پور احساس ہوا اور کاش یہ دوریاں اور فاصلے قربتوں میں تبدیل ہو جائیں۔

وفد نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان تجاویز کو ایران کی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا اور اس حوالے سے مستقبل قریب میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اختتام پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ تقریب کے آخر میں "سفرنامہ ایران اور انقلاب" کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ پاکستانی شرکائے تقریب نے ایرانی پارلیمانی وفد میں موجود دارالحکومت تہران سے نو منتخب جوان آقائی امیر حسین ثابتی کی کامیابی کو حیران کن قرار دیا، جو عمر (سن) کے لحاظ سے انتہائی کم تھے اور تہران شہر میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران اور پاکستان پاکستان کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ہنگامی عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت

وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو ایسے حالات میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم دنیا کا مضبوط اور متحد پیغام دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ایرانی صدر کے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پاک۔ایران تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے دوٹوک مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر پاک۔ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران دوحہ قطر مسعود پزشکیان

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت