سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں، مذاق ہے۔میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ تحریکِ انصاف اور حکومت کا ایک ہی ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہے۔ ٹرمپ کارڈ کا انتظار کرنے والے پلے کارڈ لے کر گھومتے رہی گے۔ سارے مزے تحریکِ انصاف کیلئے اور مشکلات عمران خان کیلئے ہوں گی۔بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ یہ جگ ہنسائی کرنے کیلئے ملک سے باہر کوئی خط بھی لکھ دیں گے۔ ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے۔ آج کے دن تک عمران خان کو جیل میں رکھنے کا پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کا ہدف تھا، جو پورا ہوگیا ہے۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لے کر اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ عوام نہیں اور یہ بھی خوش ہیں۔ مذاکرات کیلئے اخلاص ضروری ہے، پی ٹی آئی قیادت تو خود چاہتی ہے عمران خان جیل میں رہے۔سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ 18ویں سے 26ویں ترمیم تک تحریکِ انصاف حکومت کے ساتھ آن بورڈ رہی۔ اب قوم کو کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ کے پی میں مال کا بازار گرم ہے، سب مزے کر رہے ہیں اور جو باہر ہیں، انہوں نے جیل کسی سمجھوتے کے تحت برداشت نہیں کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور حکومت پی ٹی آئی جیل میں

پڑھیں:

حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر

سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں۔سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاہتے ہیں ملک میں اپوزیشن کا کوئی وجود ہی نہ ہو، دھڑا دھڑ اپوزیشن رہنماؤں کو نااہل کیا جارہا ہے، ملک میں سیاسی انتقام عروج پر ہے، پاکستان مزید اس طرح نہیں چل سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہوٹل کی انتظامیہ پر پریشر ڈال کر بکنگ منسوخ کرا دی، فسطائی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، آج اے پی سی ضرور کریں گے، مصطفی نواز کھوکھر ڈٹ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، قلم اور کتاب دو، مولانا ہدایت الرحمان
  • اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں، ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم کتاب دو: مولانا ہدایت الرحمان
  • پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لاؤں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا
  • حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  •  امراض قلب سے بچنا چاہتے ہیں توکیاکریں؟  نئی تحقیق سامنے آگئی 
  • فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت مل گئی
  • آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے مابین توازن قائم رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے، مظہر سعید
  • پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی
  • عمران خان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا آئین شکنی ہے، حلیم عادل شیخ