پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے ہیں، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد نے کہا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشتگردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔
تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق ٹاسک فورس 151 پاک بحریہ
پڑھیں:
ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
سٹی 42: ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا
ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ، پاکستان ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ کیا گیا ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا ،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
زمبابوے نے PAF اکیڈمی میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش ظاہر کی،زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی