اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے نظام پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فریم ورک میں 6 کلیدی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں توانائی، آئی ٹی، اور ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔

وزیرِاعظم نے اس پروگرام کو قومی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی اور نجی شراکت داری کے ذریعے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمی بینک

پڑھیں:

پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی

ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق پانچ اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیرِاعظم کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، پاکستان کے معاشی امکانات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
  • سندھ طاس معاہدے پر عالمی بینک کی حمایت پر وزیرِاعظم کا اظہارِ تشکر
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست