مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کیلیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، ابھی کس چیز نے روکا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں اس لیے حکومت کم سے کم یہی کہہ دے کہ کمیشن بننے جا رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کے لیے عمران خان نے 7 دن دیے جو کافی تھے لیکن پیش رفت نہ ہونے سے مذاکرات کے حوالے سے آپ کی نیت صاف ظاہر ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے اور صرف دو مطالبات رکھ تھے۔
مزید پڑھیں؛ مذاکرات یکطرفہ طور پر ختم کیے گئے، اب کس سے بات کریں؟ عرفان صدیقی
قبل ازیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے ہیں، اب کس سے بات کریں؟۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم اُس کمرے میں بیٹھ کر کیا دیواروں سے بات کریں، پی ٹی آئی دوبارہ غور کرے اور مذاکرات نہ چھوڑے۔
انہوں نے کہا کہ آج بیرسٹر گوہر کے بیان پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی والوں کو کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، پی ٹی آئی کو آنے اور جانے کی بھی جلدی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر کا کہنا
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری: دوبارہ آغاز، اہم بریفنگ مخصوص میڈیا تک محدود
پی آئی اے کی نجکاری: دوبارہ آغاز، اہم بریفنگ مخصوص میڈیا تک محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد۔:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی بار نجکاری میں ناکامی کے بعد دوسری بار نجکاری مرحلے کا پھر سے آغاز کر دیا گیا جس کیلئے اظہار دلچسپی کا باضابطہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے پی آئی اے کی نجکاری بارے امور آئندہ کے لائحہ عمل اور پہلی بار ناکامی کیوں ہوئی وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے میڈیا کیلئے بریفنگ کا انعقاد کیا لیکن نجکاری کمیشن کی میڈیا ٹیم نے وزیر اعظم کے مشیر کی اہم بریفنگ کو چند مخصوص میڈیا آؤٹ لیٹس تک محدود کر دیا
مخصوص دعوت نامہ بنا کر چند صحافیوں کو بھیجا گیا ٹی وی چینلز اور دیگر اداروں کے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر نجکاری کمیشن کے پی آر او ڈاکٹر احسن اسحاق نے بتایا کہ مشیر برائے وزیر اعظم نے محض چند لوگوں کو دعوت نامہ کا کہا اور ان لوگوں کے نام بھی منسٹر آفس سے منظور ہوئے جن میں ان کا کوئی کردار نہیں جبکہ نجکاری کمیشن میں منسٹر آفس متعلقہ پی اے سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن کے پی آر او نے فہرست مرتب کی معاملہ پر مشیر برائے نجکاری محمد علی سے رابطہ کیا گیا تو
ان کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں سے سب صحافیوں کو بریفنگ پر مدعو کرنے کا کہا ہے جبکہ ڈاکٹر احسن اسحاق اس حوالے سے دیگر میڈیا آوٹ لیٹس سے رابطہ کرتے ہیں جس پر پھر سے ڈاکٹر احسن اسحاق کی جانب سے کسی صحافی سے رابطہ کیا گیا نہ مدعو کیا گیا ٹی وی چینلز اور اخبارات کیلئے نجکاری کمیشن کو کور کرنے والے صحافیوں نے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی میڈیا ٹیم کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ جبکہ انتہائی اہم نوعیت کی پاکستان کے کسی بھی بڑے ادارے کی نجکاری بارے بریفنگ کو محدود کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں پہلگام فالس فلیگ: بھارتی جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس بننے کا انکشاف مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور خطرناک منصوبہ بے نقاب پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ، حکومت نے اشتہار جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم