مٹھائی میں چھپائی گئی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مٹھائی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر امین اللہ خان نے منشیات مٹھائیوں کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مٹھائی میں منشیات کی موجودگی کا پتا لگا لیا۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔