جدید اسمارٹ فونز اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے ملازمین معطل، شوکاز نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی دبئی سے ملتان کی پرواز کے فضائی میزبانوں سے مہنگے موبائل فون برآمد ہونے پر تحقیقات جاری ہیں، اور ملازمین کو معطل کرکے شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز دبئی سے ملتان پہنچنے پر کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران فضائی میزبانوں سے جدید اسمارٹ فونز برآمد ہوئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تحیقات کے لیے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزا کا تعین کیا جائےگا۔
ترجمان نے کہاکہ ایئر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔
واضح رہے کہ فضائی میزبانوں سے موبائل فون برآمد ہونے کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی ملی بھگت سے اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسمارٹ فونز اسمگلنگ پی آئی اے شوکاز نوٹسز جاری قومی ایئرلائن محکمانہ کارروائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فونز اسمگلنگ پی ا ئی اے شوکاز نوٹسز جاری قومی ایئرلائن محکمانہ کارروائی وی نیوز پی ا ئی اے ملازمین شوکاز نوٹسز جاری اسمارٹ فونز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔