خیبرپختونخوا میں زیادہ تر پاپس، نمکو اور مصالحے غیر معیاری پائے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے لیبارٹری ٹیسٹ کے حالیہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا  میں  46.2 فیصد پاپس اور 33.3 فیصد نمکو معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں، ٹیسٹنگ کے لیے صوبے بھر کے مینوفیکچرنگ یونٹس سے 462 نمونے جمع کیے گئے تھے تاکہ معیار کی تفصیلی جانچ کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ میں 8 فیصد پانی ملانے کی اجازت، خیبرپختونخوا میں ایسا کیوں ہوا؟

ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کے مطابق نمونوں میں 175 پاپس ، 24 نمکو آئٹمز ، 160 سیزننگ پاؤڈر  اور 103 کری پاؤڈر شامل تھے، پوپس کے نمونوں میں سے  93 معیاری قرار پائے  جبکہ 82 غیر معیاری پائے گئے۔ نمکو کے زمرے میں 24 میں سے 16 نمونے معیاری 8 غیر معیاری قرار دے گئے ہیں۔

اسی طرح 131 سیزننگ پاؤڈر کے نمونے معیار پر پورا اترے جبکہ  29 نمونے غیر معیاری قرار پائے، کری پاؤڈر کے لیے 74 نمونے تسلی بخش تھے اور 29 مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: کہیں آپ بھی مرغی کی ہڈیوں سے بنے چپلی اور سیخ کباب تو نہیں کھا رہے؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ 46.

2 فیصد پاپس، 33.3 فیصد نمکو، 18.1 فیصد سیزننگ پاؤڈر، اور 28.1 فیصد کری پاؤڈر غیر معیاری قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاپس خیبرپختونخوا غیر معیاری فوڈ سیفٹی اتھارٹی مصالحے نمکو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا غیر معیاری مصالحے نمکو غیر معیاری قرار

پڑھیں:

افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت نے افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں غیرمجاز سرکاری گاڑیوں اور رہائش گاہوں کے استعمال و بازیابی پر غور کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہر افسر کو صرف ایک سرکاری گاڑی رکھنےکی اجازت ہے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال سے متعلق کئی بار سرکلر جاری کیے جا چکے ہیں، کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری فی الحال بند ہے۔حکام نے ہدایت کی کہ 2 سے 3سرکاری رہائش گاہیں رکھنے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ سال کے دوران خیبرپختونخوا ہاؤسز کی آمدن کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔

محکمہ انتظامیہ نے کہا کہ 10سالوں میں مختلف محکمہ جات کو دی گئی گاڑیوں کی فہرست دی جائے۔محکمہ انتظامیہ نےسرکاری رہائش گاہوں پرقابض سرکاری افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ سال 2013 سے مارچ 2025 گاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔
  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا 8واں کیس رپورٹ
  • مری کو مزید پانی نہیں دیا جائے گا، خیبرپختونخوا یہ فیصلہ کیوں کررہا ہے؟
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا گیا
  • افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا
  • غیر معیاری اور جعلی ادویات: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟