وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے ثمرات آنے لگے، صوبے میں متعدد پراجیکٹس کے ایم او یوز پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات آنے لگے، صوبے میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا بھی آغاز ہوا ہے۔
جمعے کے روز بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمد خالد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
ایگریکلچر سیکٹر میں ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کا استعمالبیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد نے مریم نواز سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کے لیے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین سے صوبے کو کیا کچھ ملنے والا ہے؟
اس موقع پر ایگریکلچر سیکٹر کے لیے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا، معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کے لیے پلانٹ لگائے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغاز
بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے… pic.
— Hamza Rizwan (@HamzaaRizwan11) January 24, 2025
لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارممعاہدے کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا، بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی،17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔
الیکٹرک ٹریکٹراس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی، اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کرائے گی، چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لیے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:‘مریم نواز تو چین کی وزیراعلیٰ لگ رہی ہیں‘، سوشل میڈیا پر دورہ چین سے متعلق دلچسپ تبصرے
اے آئی فورس ٹیک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا، اے آئی فورس ٹیک روبوٹک فارمنگ، سیڈز، ویدر فورکاسٹ، زمین کی فرٹیلیٹی بڑھانے میں بھی معاونت کرے گی۔
ڈیجیٹل پلانٹیشن اور ڈیجیٹل لیب کا قیاممعاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ چین کی اے آئی فورس ٹیک ماڈرن ایگریکلچر فارمنگ میں پانی کے کم از کم استعمال سے پیداوار کے حصول کے لیے رہنمائی کرے گی، ڈیجیٹل پلانٹیشن، ڈیجیٹل لیب کے قائم، سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ایڈوانس ریسرچ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے، پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ پراجیکٹس کا ہدف پورا کیا جائے گا، بیجنگ اے آئی فورس سے شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا، مریم نوازانہوں نے کہا کہ بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی، چین کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا کامیاب دورہ چین، خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
ان کا کہنا تھا کہ جدید اے آئی مشینری کے ذریعے کوڑے کو مؤثر طریقے سے جمع، ٹرانسپورٹ اور ٹھکانے لگایا جائے گا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا تھا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد نے ای ایگریکلچر مشینری کے لیے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکٹرانک ٹریکٹر پاکستان پنجاب ٹیک کمپنی دورہ چین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مریم نواز وزیراعلٰی پنجابذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرانک ٹریکٹر پاکستان ٹیک کمپنی دورہ چین مریم نواز مریم نوازشریف جدید اے آئی مریم نواز وزیر اعلی مشینری کے اور دیگر دورہ چین جائے گا کرے گی چین کی یہ بھی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاونٹر نارکوٹکس فورس(سی این ایف)قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کانٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کانٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جہاں وزیراعلی نے سی این ایف کی باقاعدہ لانچنگ کی۔کاونٹر نارکوٹکس فورس کی جنرل سلامی، افسران اور فورس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور وزیراعلی مریم نواز نے پرچم متعلقہ حکام کے سپرد کیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس میں 866 بھرتیاں اور ہر ڈویژن میں ڈائیریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔قبل ازیں پنجاب نے پہلی وائلڈ لائف فورس، انوائرمنٹل فورس، فارسٹ اور پیرا فورس بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب منشیات کے سدباب کے لیے پہلی صوبائی کانٹر نارکوٹکس فورس بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم