بھارت: ہتھیاروں کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا‘ 8 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بھارت : ناگپور میں ہتھیاروں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد دھواں اُٹھ رہا ہے
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ہتھیاروں کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً ساڑھے 10بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے دھویں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور طبی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
کراچی:کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔
جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار محمد عمیر کی شہادت میں ملوث تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورکورنگی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔