کرم کی صورتحال میں بہتر ی آ رہی ہے: گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔
فیصل کریم نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں،اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مریم نواز کامحفوظ پنجاب ویژن:سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
شیر جان : اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔
ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیاہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔