پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنا ان کے لیے باعث فخر تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کلیدی حصہ ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی قانونی تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شخصیات نے برطانیہ کے “لنکنز ان” سے تعلیم حاصل کی اور اپنی بصیرت اور قانونی مہارت سے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
خطاب کے دوران وزیر اطلاعات نے روٹس سکول سسٹم کی سی ای او ڈاکٹر خدیجہ کی شعبہ تعلیم میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین لیڈرز کا سامنے آنا ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔ انہوں نے معاشرے میں خواتین کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی آف لندن کی خواتین گریجویٹس کی بڑھتی تعداد کو خوش آئند قرار دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یونیورسٹی آف لندن کے تعلیمی نظام کو طالب علموں کے لیے بہترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے طلباء کو پیشہ ورانہ میدان میں کامیاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور پروفیسرز کو خراج تحسین پیش کیا اور المنائی نیٹ ورک کی مسلسل ترقی کی امید ظاہر کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یونیورسٹی آف لندن وزیر اطلاعات کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر قانون کا اسلام آباد کی ضلع کچہری کا دورہ
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آبادکی ضلع کچہری کا دورہ کیا اور کچہری سے ملحقہ پارکنگ ایریا کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے۔