وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کے نام خط میں ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔
خط میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی نفی بھی ہے۔ وفاقی حکومت متنازع کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں کہا کہ اپنے آئینی حقوق کے لیے صوبائی حکومت اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر سکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا شہباز شریف
پڑھیں:
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کا عالمی یومِ جمہوریت پر جمہوری اقدار کے فروغ پر زور
صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کےموقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔
ان کے مطابق جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے، جبکہ 1973 کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
صدرِ مملکت نے کہا کہ جمہوریت عوام کو بااختیار بناتی ہے، ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے اور یہی نظام معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور جمہوریت کا استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام کی آواز اور پالیسی سازی کا مرکز ہے، اور پاکستان کا روشن مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کا عالمی دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے جو نظامِ حکومت کے طور پر جمہوریت کی افادیت پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سال 2024 کے دوران پاکستان میں جمہوریت کو درپیش اہم مسائل، پلڈاٹ رپورٹ
انہوں نے کہا کہ جمہوریت بنیادی طور پر عوام کی آواز اور ان کی شمولیت کا نام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے استحکام میں 1973 کے آئین کی کلیدی حیثیت ہے، جس کے تحت پارلیمنٹ اجتماعی دانش کی بنیاد پر قانون سازی کرتی ہے اور حکومت ان پر عمل درآمد کرتی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ آئین کا آرٹیکل 25 شہریوں کے بنیادی حقوق اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے، جب کہ صوبوں کو وفاق میں مؤثر کردار دیتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئین پاکستان عورتوں اور اقلیتوں کی شمولیت اور ان کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتا ہے۔
ان کے مطابق کسی بھی ملک کو موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ صرف جمہوری اصولوں کی پیروی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان ریمورٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گولز کے مطابق عالمی سطح پر جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں عوام، ادارے اور حکومت مل کر جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گے تاکہ ایک ترقی یافتہ مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین اجتماعی دانش آصف زرداری بینظیر بھٹو پارلیمنٹ جمہوریت کا عالمی دن ذوالفقار علی بھٹو شہباز شریف صدر مملکت قانون سازی وزیر اعظم