لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔

منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار لون جاری کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔

"اپنی چھت، اپنا گھر" کے پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان درخواستوں کی تصدیق تین غیر جانبدار مائیکروفنانس ادارے کر رہے ہیں تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔پروگرام کے تحت 5 ہزار سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ مزید گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ اس پروگرام میں سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کے قرضے حاصل کرنے والے افراد کو 9 سال میں ماہانہ 14 ہزار روپے قسط کی صورت میں اصل رقم ہی واپس کرنی ہوگی، جو عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے، "ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، اور ماں کو بے گھر بچوں کا سب سے زیادہ احساس ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور ہر کسی کے پاس اپنی چھت کا سکون ہو۔" منصوبے سے متعلق مزید معلومات کے لیے پورٹل acag.

punjab.gov.pk اور ہیلپ لائن 0800-09100 قائم کی گئی ہے۔

مریم نوز نے کہا یہ منصوبہ عوامی فلاح کا سب سے بڑا اور بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو رہا ہے، جس سے لاکھوں بے گھر افراد کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنی چھت

پڑھیں:

ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات بھی کی۔

صدر نے کہا کہ "عمارتوں اور فیکٹریوں کی تباہی ہمیں نہیں روک سکتی، ہم انہیں دوبارہ بنائیں گے اور اس بار زیادہ مضبوط انداز میں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہے، جس کا مقصد بیماریوں کے علاج اور صحت کے میدان میں ترقی ہے۔

خیال رہے کہ جون میں امریکی افواج نے ایران کی چند جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جنہیں واشنگٹن نے "ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام" کا حصہ قرار دیا تھا۔ تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے تباہ شدہ جوہری مراکز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو امریکا نئے حملے کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں نئی سفارتی اور عسکری صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری