اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔
مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا کہ 9 ہزار افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار قرضوں سے گھروں کی تکمیل جاری ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کر رہے ہیں، 1 سال میں 1 لاکھ اور 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر سب سے بہترین ہاؤسنگ پروجیکٹ ثابت ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپنا گھر پروگرام مریم نواز وزیر اعلی اپنی چھت
پڑھیں:
نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
نبیل گبول نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی۔رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ایکس پر پیغام میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور کی 3 یونین کونسلوں میں گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی علی پور بھیجا، مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی۔