پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق نئی شکل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ 14 فروری کو فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے 4 میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔پی سی بی کے مطابق ان میچز کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اپنے نئے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کردہ اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کی نشریات کے ذریعے دنیا کے سامنے دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، نشریاتی معیار کو بڑھانے کیلئے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس جبکہ 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔پی سی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بنایا جارہا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور جنوبی افریقا کے نیوزی لینڈ فروری کو کے مطابق پی سی بی
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ پاکستان: شیڈول فائنل، 2 اگست کو لاہور آمد متوقع
لاہور:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے بھی ون آن ون ملاقات شیڈول کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی امید ہے۔
شیڈول کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان 3 اگست کو شام کے وقت وطن واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔