Nawaiwaqt:
2025-07-26@06:54:39 GMT

کراچی : سردی کی شدت پھر بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

کراچی : سردی کی شدت پھر بڑھ گئی

کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  • گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی