سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کرکے شہر کو بند کروادیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی میتیں بھی اسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ادھر سانگھڑ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔
واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کر کے شہر کو بند کرادیا ہے۔
دریں اثنا پولیس کے مطابق سانگھڑ شہر میں کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مٹیاری، نواب شاہ اور میرپور خاص سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تھانے میں مشتعل افراد کا ہنگامہ، پولیس فائرنگ سے 4 زخمی
کراچی میں ڈیفنس تھانہ ہنگامی آرائی کا شکار، پولیس اہلکاروں کی فاٸرنگ سے قانون کے 4 طالبعلم زخمی
ایڈوکیٹ قادر راجپر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے 2 طالب علموں کو چیکنگ کے دوران گرفتار کیا، اور تھانے لیجا کر ان کی تذلیل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا
ایڈوکیٹ قادر راجپر کے مطابق اس دوران ساتھی طالبعلم پولیس کے خلاف درخواست دینے تھانے پہنچے تو وہاں تلخ کلامی ہو گئی، جس پر پولیس نے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 4 زخمی ہوگئے۔
زخمی طالبعلوں میں سے 2 جناح اسپتال اور 2 این ایم سی میں زیر علاج ہیں۔
ایڈوکیٹ قادر راجپر نے آئی جی سندھ سے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈوکیٹ قادر راجپر ڈیفنس تھانہ سندھ پولیس ہنگامہ آرائی