وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا (کے پی) میں 3 مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس بنیادوں پر آپریشن کیا، آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں بھی آپریشن کیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور  2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور  دہشت گرد مخلص شامل ہیں۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نےکہا ہےکہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پر سکیورٹی فورسز سکیورٹی فورسز نے کے خلاف

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے تو صوبے میں امن ہو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کی آڑ میں این آر او لینا چاہتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے، مزمل اسلم
  • لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
  • خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی
  • لکی مروت: اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ ، پنجاب ، پختونخوا ، بلوچستان کے گورنرز سے رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
  • عید الاضحیٰ پر خیبر پختونخوا میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 3 دہشتگرد گرفتار
  • عید پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی
  • سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کے تین دہشت گرد گرفتار