گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، سوست بارڈر ٹریڈ سے منسلک چھوٹے تاجروں کا معاشی استحصال، آن لائن لیزز کے ذریعے معدنی ذخائر کی بندر بانٹ اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف اتحاد چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی جلسہ

اسلام ٹائمز۔ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اتوار کے روز عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، سوست بارڈر ٹریڈ سے منسلک چھوٹے تاجروں کا معاشی استحصال، آن لائن لیزز کے ذریعے معدنی ذخائر کی بندر بانٹ اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف اتحاد چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔ جلسے میں گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مظفرآباد، نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بینروں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام آزاد جمو ں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بینروں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم، راجہ گل زرین اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماوں نے کی۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ عزیر احمد غزالی نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نریندر مودی کے متنازعہ علاقے کے دورے کو مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو مسترد کیا ہے اور وہ اس کے جبری تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف حالیہ لڑائی میں پاکستان کی شاندار فتح سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔