ملتان میں گیس سے بھرے باؤزر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان: ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے ایل پی جی باؤزر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث باؤزر میں آگ لگ گئی اور اس کے ٹکڑے قریبی آبادیوں پر گرنے سے مزید نقصان ہوا۔
سی پی او ملتان صادق علی نے بتایا کہ کئی مکانات تباہ ہوئے اور کچھ جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ گیس کا اخراج ابھی تک جاری ہے، جس کی وجہ سے علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت دو مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 13 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ جائے حادثہ کے قریب بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔