حرریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے، پریس اور میڈیا کا گلا بھی گھونٹ چکا ہے اور کشمیریوں کو بے وطن کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیری عوام کے لئے یوم سیاہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پہلے تو جموں و کشمیر پر فوجی چڑھائی کی اور اپنا تسلط جما لیا اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رائے شماری سے متعلق قراردادوں کو تسلیم کرنے کے باوجود 26 جنوری 1950ء کو اپنا آئین جموں و کشمیر پر نافذ کرتے ہوئے ساری ریاست کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد از آں اس نے ریاستی ملیشیا بھارتی افواج میں مدغم کر دی اور دفعہ 370 کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اپنے قوانین اور دستوری شقیں جموں و کشمیر پر نافذ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رائے شماری اور اٹانومی کے اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے اور پاکستان کے ساتھ معاہدوں کو توڑ کر 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کے حصے بخرے کئے اور اسے مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تبدیل کر دیا۔ بھارت نے آزادی کے خلاف اٹھنے والی عوامی تحریک کے خلاف بے تحاشا اور وحشیانہ فوجی طاقت استعمال کی اور 1990ء سے 2024ء تک تقریبا 1لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، ہزاروں جبری طور پر غائب کیے گئے اور خواتین کی آبرو ریزی کی گئی۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے، پریس اور میڈیا کا گلا بھی گھونٹ چکا ہے اور کشمیریوں کو بے وطن کر چکا ہے، آر پار خاندانوں کو اجاڑنے کا مجرم ہے اور جنگ بندی لائن پر اور اندرون کشمیر اپنی فوجی طاقت بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ہزاروں کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی دور و دراز جیلوں میں کسمپرسی کی حالت میں نظربند ہیں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن برسوں سے جیلوں کی زینت بنے ہوئے ہیں جنہیں اپنے عزیزوں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے کارکنوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے یوم جمہوریہ ہندوتوا مودی راج کا ڈھکوسلا ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے، بھارت اپنے قوانین کو واپس لے، ریاست کی اصل حیثیت بحال، تمام سیاسی نظربندوں کو رہا اور پریس اور میڈیا کی آزادیاں بحال کرے اور مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کے بنیادی اصول اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد فاروق رحمانی نے نے کہا کہ کہ بھارت

پڑھیں:

سعودی امدادی ادارے کا آزاد کشمیر میں بڑا انسانی اقدام؛ 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم، 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید

سٹی42:  سعودی امدادی ادارے نے آزاد کشمیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑا انسانی اقدام  کرتے ہوئے   4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم کر دیں۔ اس مدد سے  28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید ہوئے۔

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں قدرتی آفات اور  نقل مکانی پر مجبور ہونے والے خاندانوں میں 4,000 شیلٹر  اور نان فوڈ آئٹمز (NFI) ریلیف کٹس تقسیم کر کے ایک اہم انسانی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

یہ بڑی سطح پر امدادی سرگرمی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) آزاد کشمیر کے اشتراک سے انجام دی گئی، جس میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں یہ کٹس تقسیم کی گئیں، جن میں شامل ہیں:

* مظفرآباد (325 کٹس)
* وادی جہلم (542)
* نیلم (433)
* کوٹلی (766)
* بھمبر (151)
* پونچھ (881)
* حویلی (902)

ہر ریلیف کٹ میں ہنگامی ضروریات کی اشیاء شامل تھیں، جن میں عارضی پناہ گاہ کا سامان، سولر پینلز بمع ایل ای ڈی لائٹس، گرم کمبل، پلاسٹک چٹائیاں، باورچی خانے کا ساز و سامان، پانی کے کولر اور جراثیم کش صابن شامل تھے ۔ یہ سب ضروری سامان  متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کے ساتھ ساتھ طویل المدتی سہارا فراہم کرنے کی گرض سے فراہم کیا گیا۔

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، SDMA اور مقامی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا، جس سے براہِ راست 28,155 افراد مستفید ہوئے۔ یہ کنگ سلمان ریلیف  KSrelief کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی انسانی خدمات کا مظہر ہے۔

ڈی جی SDMA سردار وحید نے مظفرآباد میں سعودی ادارہ کے امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور سعودی عرب اور KSrelief کی بروقت اور موثر امداد کو سراہا۔
انہوں نے کہا: "یہ تعاون سعودی عرب اور آزاد کشمیر کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔ امداد شفافیت، مؤثریت اور عزت کے ساتھ ضرورت مندوں تک پہنچی ہے۔"

علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

یہ امدادی سرگرمی KSrelief کی قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ تنظیم پاکستان میں انسانی مشکلات کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مربوط، ضروریات پر مبنی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

 اٹلی:  چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک,2 زخمی

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا
  • سعودی امدادی ادارے کا آزاد کشمیر میں بڑا انسانی اقدام؛ 4,000 ریلیف کٹس کی تقسیم، 28 ہزار سے زائد متاثرہ افراد مستفید
  • نئی دلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
  • عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں, ڈی ایف پی
  • لارڈ قربان حسین کی کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ طاس معاہدہ معطلی اور بھارتی جارحیت پر کڑی تنقید
  • الحاق پاکستان کے نظریے کے فروغ میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کا کلیدی کردار
  • جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، عثمان جدون
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • سول سوسائٹی ارکان نے اگست 2019ء کے بعد کے اقدامات کو مسترد کر دیا
  • بھارتی اقدام نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، عالمی آبی معاہدے خطرے میں