شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
سرِ لامکاں سے طلب ہوئی۔۔۔ سوئے منتہی وہ چلے نبی
کوئی حد نہ ان کے عروج کی۔۔۔ بلغ العلیٰ بکمالہ
شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس شب مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔
محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔
اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی، امت مسلمہ کیلئے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر زرداری کی70ویں سالگرہ آج منائی جائیگی
اسلام آباد‘لاہور (نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار )صدر آصف علی زرداری کی70ویں سالگرہ آج اورملک بھرمیں تقریبات منائی جائے گی اور کیک بھی کاٹے جائیںگے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیبسٹ اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوگی ۔سید نیر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر مملکت مرد فہم و فراست آصف علی زرداری کی سالگرہ پر تمام جیالوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہیں۔سابق وزیر اعظم،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف جبکہ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی ہوں گے۔تقریب میں صدر آصف علی زرداری کا کیک بھی کاٹا جائیگا۔