آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا، قائدین وزیرِ اعلیٰ کے پی کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔
نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے برادر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے، عید کی مبارکباد دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برادر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ رہنماؤں نے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی سلامتی، استحکام اور مسلم ممالک میں امن کی دعا کی۔
مزید :