ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے چین کی جانب سے میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار ہے۔
(جاری ہے)
میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کے فروغ کیلئے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کیلئے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کیلئے کاروباری سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی خوش آئند ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آلات کے شعبے سرمایہ کاری چین کی
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔