ریلوے کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سال 2022ءکے تباہ کن سیلابوں میں پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دنوں تک پٹریاں زیر آب رہیں، پاکستان ریلویز نے 2022ءکے سیلابوں کے بعد مختلف اقدامات سے اپنی کارکردگی بہتر کی اور مال برداری (Freight Operations) میں اب تک ابتدائی لاگت کے برابر منافع کمایا جا چکا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں مال برداری کی مارکیٹ میں پاکستان ریلویز کا 8 فیصد حصہ ہے، پاکستان ریلویز کی رائٹ سائزنگ کے عمل میں 18 فیصد غیر ضروری عملہ فارغ کر دیا گیا ہے، پاکستان ریلویز کے تھرکول کے مواصلاتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جائے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے پاکستان ریلویز میں پیشہ ورانہ اور با صلاحیت افرادی قوت استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے، پاکستان ریلویز میں مال برادری کے ساتھ سفر کی خدمات کو بھی منافع بخش بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراءاحسن اقبال، عبدالعلیم خان، محمد اورنگزیب ، خواجہ آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کرنے کی
پڑھیں:
معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔
ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو" کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔
برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Men's Fitness UK (@mensfitnessuk)
تاہم ساشا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ذیابیطس ٹائپ 2 ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اوزیمپک تجویز کیا گیا، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنی تبدیلی کے لیے انہوں نے اوزیمپک کے ساتھ ساتھ پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی مدد بھی حاصل کی جس نے ان کے ڈائٹ کرنے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ ساشا بیرن اپنی کامیڈی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ میں اپنے مزاحیہ مرکزی کردار کیلئے مشہور ہیں جو اب مارول سیریز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔