سانحہ 12 مئی کیس: سابق میئر کراچی وسیم اختر بری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت کے دوران سابق میئر کراچی وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم کے کارکنوں اعجاز اور عمیر صدیقی کو بری کر دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔
استغاثہ کے مطابق وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے مرکز پر میٹنگ کرکے روڈ بند کرنے اور دیگر ملزمان کو جلاؤ گھیراؤ کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم عدالت نے ان دلائل کو ناکافی قرار دیا۔
وسیم اختر کے وکیل مشتاق اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شواہد نہیں ہیں کہ وسیم اختر نے میٹنگ کرکے ہنگامہ کرنے کا کہا ہو۔ ملزمان بے گناہ ہیں، انہیں بری کیا جائے۔
خیال رہے کہ سانحہ 12 مئی کے سلسلے میں ایئرپورٹ پولیس نے 2007 میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
---فائل فوٹوانسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتیوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے خلاف تھانا سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔