بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کیساتھ وفا نہیں: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفا ہے ہی نہیں، وہ دوستوں اور کارکنوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر بانی پی ٹی آئی نے اپنی روایت دہرائی جبکہ علی امین کو بشریٰ بی بی کی شکایت پر صوبائی صدارت سے ہٹایا گیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کوئی پُرانا دوست، عہدے دار، ساتھی اور کارکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں کھڑا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عقل رکھنے والے ان کی فطرت کو سمجھیں، ملک کے خلاف سازش کاحصہ نہ بنیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب بانی پی ٹی نے کہا
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔