‘آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی’، شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
‘آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی’، شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
ملتان (سب نیوز )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟
شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن (اگلا سوال)، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔
کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں، ہم لوگ اس ملک اور اس ادارے کے ہیں ، ہم لوگ آپ کے بھی لوگ ہیں۔
شان مسعود نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے بے عزت کرنا یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا ، آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں نتیجہ لانے کے لیے کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کنڈیشنز میں 4 میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہارے ہیں جس میں پہلے دن میں غلطیاں کی تھیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں رائے دیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے سوال
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ قومی سلامتی اجلاس کے بعد ہم بھارت کو جامع جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
پہلگام سیاحتی مقام پر حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں بھی ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی جارحانہ اقدام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام خواجہ محمد آصف سندھ طاس وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ محمد آصف