سانحہ 12 مئی کیس،عدم شواہدپر اہم رہنما کو بری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی2007 کےکیس میں عدم شواہدکی بناء پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مئی کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہدکی بناء پر رہنما ایم کیو ایم اور اُس وقت کے مشیر داخلہ وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والے دیگر 2 ملزمان میں عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری شامل ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان پر 12 مئی 2007 کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات تھے۔
واضح رہےکہ عدالت نےکیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سانحہ 12 مئی 2007 کے 6 مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فووٹو۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔