الخدمت والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں رضاکاروں اور ضلعی کوآرڈینیٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ میں حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ اور سانگھڑ سمیت مختلف اضلاع سے رضاکار شریک ہوئے۔ ورکشاپ کا مقصد شرکا کی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد ،سینئر منیجر والنٹیئرمینجمنٹ تنویر حسین شاہ، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ریحانہ یاسمین اور معروف ٹرینرنمیر احمد بھی موجود تھے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تنویرحسین شاہ کا کہناتھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہمارے معاشرے کا فخر ہیں۔ ان کی تربیت اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ اپنی خدمات کو مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔جنرل سیکرٹری محمدشاہد نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیاں رضاکاروں کو ان کے مشن کی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرتی ہیں۔ان کامزیدکہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی کاموں اور امدادی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے چیلنجزسے نمنٹنے کے لیے رضاکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرتی ہے تاکہ وہ معاشرے کی بہتر خدمت انجام دے سکیں۔الحمدللہ الخدمت کے رضاکار بلاتفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کرنے والی علی سسٹرز کے اعزاز میں آئی بی اے کراچی کے تحت تقریب پزیرائی کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تینوں بہنوں اور ان کے کوچ والد عارف علی نے شرکت کی۔علی سسٹرز نے اپنے تاثرات بیان کیے اور خیالات کا اظہار کیا۔
آئی بی اے کی جانب سے قومی ویمن کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندا اسلم، علی اکبر، جمشید عیسیٰ،ڈاکٹر سحر اعوان،ڈاکٹر ثنا توسیف اورداکٹر عظیمہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔
میلبرن میں ہونے والی چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 میں مہوش علی اورانڈر 13 میں ماہ نور علی نے گولڈ اور سحرش علی گرلز انڈر15 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔