پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا ، فائرنگ میں ملوث تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا قائد آباد تھانے کی حدود میں تعینات تین پولیس اہلکار شمشیر ، یاسر اور ثاقب نے گشت کے دوران ایک شہری ماجد اسلم کو روکا پولیس اہلکاروں اور شہری کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی ،پولیس اہلکاروں نے بد زبانی کی شہری نے جواب دیا جس میں طیش میں آکر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہری ماجد اسلم کو زخمی کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
برازیل : یونیورسٹی میں لوہے کا ڈھانچہ گرنے سے ایک شخص ہلاک‘ 60 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-7
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صوبے ساؤ پالو میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث یونیورسٹی پارٹی کے دوران میٹل سٹرکچر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ ریجینٹے فیجو کے علاقے میں میڈیکل طلبہ کی تقریب میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے میٹل سٹرکچر کو گرادیا۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور شہری دفاع کی ٹیمیں ریجینٹے فیجو اور قریبی شہر پریزیڈینٹے پروڈینچی سے موقع پر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 47 سالہ بزنس مین مارسلو گیگلیو ڈی سوزا کے طور پر کی گئی ہے، جو قریبی شہر پیراپوزینھو کے رہائشی تھے۔