بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانئ پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمساء کیانی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے۔
وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔
جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں، اس لیے آج کچھ نہیں ہو گا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری درخواستِ ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کویت نے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کردی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء ) خلیجی ملک کویت کی جانب سے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق کویت نے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد کویت اور جی سی سی کے شہریوں کے لیے 15 سال اور غیر ملکی باشندوں کے لیے 5 سال تک بڑھا دی ہے، اس حوالے سے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ نئے وزارتی فیصلے کے تحت کویتی باشندوں، جی سی سی کے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے، جس کو خلیجی ملک کے لائسنسنگ قوانین میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا گیا ہے، نئے ضوابط کے تحت غیر ملکیوں کے لیے لائسنس کی میعاد 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے، کویتی اور خلیجی شہریوں کے لیے لائسنس اب 10 کی بجائے 15 سال کے لیے کارآمد ہوں گے، بے وطن باشندوں کے لیے لائسنس کی مدت ان کی شناختی دستاویزات کی درستگی سے منسلک رہے گی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ کویتی باشندوں کے لیے لائسنس کی مدت روایتی طور پر 10 سال تھی جب کہ تارکین وطن کے لیے اسے ایک وقت میں کم کر کے ایک سال کر دیا گیا تھا جب کہ کئی ماہ قبل شیخ فہد الصباح نے غیر ملکی لائسنس کی میعاد تین سال تک بڑھا دی تھی اور اب ان کے نئے اعلان نے اسے فوری طور پر 5 سال تک بڑھا دیا ہے تاہم کویت ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے معاملے میں تارکین وطن کے لیے سخت شرائط رکھتا ہے، جس میں یونیورسٹی ڈگری کی شرط بھی شامل ہے، نئے آنے والے دو سال تک ملک میں قانونی طور پر رہنے کے بعد ہی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔