بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کوئی احتجاج کیوں نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟
ذرائع کے مطابق علی امین سے ملاقات میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کےلیے اقدامات پر زور دیا، عمران خان نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی امور میں پارٹی رہنماؤں جیسے عاطف خان کے ساتھ مشاورت کو ضروری بنائیں اور صوبے میں گڈ گورننس پر خصوصی توجہ دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے علی امین کی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر پر نا گواری کا بھی اظہار کیا اور ہدایت دی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے گورننس پردھیان دیں۔
گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گورنر کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار