کراچی میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید پڑھیں؛ کراچی میں سردی کی شدت پھر بڑھ گئی، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی اور مغربی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے کم سے کم درجہ حرارت 9.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کراچی میں
پڑھیں:
انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات
فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹانٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو برطانیہ میں داخلے سے قبل فاؤنڈیشن کورس کرنا پڑتا ہے، امید ہے گریڈ 12 جَلد برطانیہ کے لیول 3 کے برابر تسلیم کیا جائے گا۔
انٹربورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی انگلینڈ میں برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستانی تعلیمی اسناد کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان کے گریڈ 12 کو برطانیہ کے یونیورسٹی انٹری فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں گریڈ 12 کو یوکے کے لیول 3 کے مساوی قرار دینے کی کوشش کے تحت آئی بی سی سی وفد کی جانب سے ای سی سی ٹِس کو جامع دستاویزات بھی فراہم کی گئیں۔
آئی بی سی سی وفد نے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی طلبہ براہِ راست برطانوی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں گے۔