اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں دو ریزرو فوجیوں کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم یوری ایلیاسوف اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم اینٹی ایئر میزائل یونٹ میں خدمات انجام دیتا تھا اور اس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ مواد کو ایرانیوں تک پہنچایا۔

اسرائیلی روزنامہ ہارٹز کے مطابق ایلیاسوف اور ایرانی ایجنٹ کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا، جس کے بعد ایلیاسوف نے مبینہ طور پر اپنے دوست، جارجی اینڈریو کو بھرتی کیا اور اسکا ایرانی ہینڈلر سے رابطہ کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ ملزمان کی عمریں 21 برس ہیں اور وہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصے سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان پر خفیہ معلومات کی منتقلی اور جنگ کے دوران ایران کی مدد کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 14 اکتوبر کو شن بیٹ اور اسرائیلی پولیس نے مشرقی تل ابیب سے ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات میں دو آبادکاروں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 30 سالہ ولاڈی سلاو وکٹر سون، 18 سالہ انا برنسٹین اور ایک اور نامعلوم شخص نے ایران کے لیے مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دیں۔

الزام ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے یارکوں پارک کے قریب گاڑیوں کو آگ لگائی، اشتعال انگیز گرافٹی اسپرے کی اور جنگلات میں آگ لگانے جیسے کام انجام دیے۔

وکٹر سون اور برنسٹین نے مبینہ طور پر اپنی تخریبی کارروائیوں کی ویڈیوز بنائیں اور اس کے بدلے 5000 ڈالرز وصول کیے۔ مزید الزامات کے مطابق، وکٹر سون کو ایک ہائی پروفائل اسرائیلی شخصیت کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

تہران(آئی پی ایس )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے ملک کی جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات کی۔

انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ، ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کے لیے ہے۔خیال رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی ان جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جنہیں امریکا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جون میں امریکی حملوں سے تباہ شدہ جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایران کے جوہری مراکز پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں اعلیٰ اسرائیلی فوجی افسر گرفتار
  • فلسطینی قیدی پر اسرائیلی تشدد؛  ویڈیو لیک کرنے پر 2 اعلیٰ افسران گرفتار
  • اسرائیلی فوج کی فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے پر 2 اعلیٰ افسران گرفتار
  • چینی گاڑیوں پر جاسوسی کا شبہ، اسرائیلی فوج نے افسران سے گاڑیاں واپس لے لیں
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ