کوہاٹ: اپر کُرم و پارا چنار کے مشران کا جرگہ آج ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کُرم اور پاراچنار کے عمائدین کا جرگہ آج کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق 25 جنوری کے جرگے میں اپر کُرم اور پارا چنار کے مشران نے شرکت نہیں کی تھی۔
پشاور پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ...
دوسری جانب کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز گرانے کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
چیف سیکریٹری اور آئی جی آج ہنگو میں ٹی ڈی پی کیمپ کا دورہ کریں گے، بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں میں اشیائےخور و نوش کی 313 گاڑیاں کرم پہنچ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارا چنار
پڑھیں:
شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 ستمبر کو سعودی عرب اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔