Daily Ausaf:
2025-04-26@08:36:37 GMT

فری پلاٹس ؟؟؟عوام کے لیےبڑی خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

عوام کو فری پلاٹ دینے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، 3 سے 5 مرلہ کے پلاٹ ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ، مریم نواز کا فروری میں پنجاب میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہرصورت پورا کیا جائے۔پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہیں جبکہ 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں، 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا[9015مکانوں کی تعمیرکیلئے8ارب20کروڑ روپےکےقرضے جاری کئے، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی ہے اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔

خیال رہے زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔

انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مریضوں کو مفت ادویات کا وعدہ ہر صورت پورا ہو گا: وزیرِا علیٰ پنجاب
  • مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات