ٹرانسپورٹ سہولیات سے متعلق عوام کیلئے بُری خبر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی کے عوام جو پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہیں اب ٹرانسپورٹ سہولت سے متعلق ان کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔
کراچی کے عوام جو پہلے ہی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چند سال قبل وفاقی حکومت کے گرین لائن بس اور پھر سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس سے ان کی کچھ اشک شوئی ہوئی۔تاہم اب کراچی میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) سے سفر کرنے والے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ اس کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پیپلز بس سروس میں کرائے میں 20 سے 60 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور کم سے کم کرایہ 80 روپے اور زیادہ سے زیادہ 120 روپے کر دیا گیا ہے۔کرایوں کے نئے نرخ بسوں کے اندر بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس وقت کراچی میں 12 سے زائد مختلف روٹس پر پیپلز بس سروس چل رہی ہیں اور مسافروں سے کم سے کم کرایہ 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے وصول کیا جاتا ہے۔اس اضافے سے مہنگائی کے ستائے غریب شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو جائیں گے۔ریڈ لائن بس سندھ کے دیگر شہروں میں بھی چل رہی ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق وہاں تاحال کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہو گا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی میاں اظہر مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی نے حماد اظہر سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔