امریکی وزیر خارجہ کا اردن کے بادشاہ سے رابطہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ شام کو دہشت گردی کا مرکز بننے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے اور نہ ہی اسے اپنے پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بننا چاہیے۔
مارکو روبیو نے اردن کے ساتھ 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور کانگو کے صدور سے بھی بات کی، جبکہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ہم منصبوں سے بھی مشاورت کی۔ اس کے علاوہ، روبیو نے مراکش اور ڈومینیکن ری پبلک کے وزرائے خارجہ سے بھی اہم عالمی امور پر بات چیت کی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امریکی وزیر خارجہ
پڑھیں:
صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
تصویر سوشل میڈیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔
اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔