پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویےکی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق بانی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا اور کرپشن معاملات پر علی امین گنڈاپور کی سرزنش کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےعلی امین گنڈاپور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو گورننس کے مسائل درست کرنے کی تلقین کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی امین گنڈاپور
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔