گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کانووکیشن سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معاشی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں، سعودی عرب، ترکیہ، چائنا اور دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری جلد آئے گی، سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھرپور کام کئے جارہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب

گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گارنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ گورنرہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین سینٹ، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ کانووکیشن سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں، آج فخر اور خوشی کا دن ہے کہ ہم سب طلبہ کی کامیابیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معاشی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں، ون ونڈو آپریشن نہیں تھا تو ایس آئی ایف سی منصوبہ تشکیل دیا، ایس آئی ایف سی منصوبہ بیرونی سرمایہ کاری کو یہاں لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ، چائنا اور دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری جلد آئے گی، سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھرپور کام کئے جارہے ہیں۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب سرمایہ کاری کے لئے
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔