پی ٹی آئی کی کون سی کل سیدھی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سٹی42: "اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی" جیسے ٹیڑھے محاورے کو تو ممکن ہے کوئی سیدھے سبھاؤ کا اونٹ کبھی غلط ثابت کر ہی دے لیکن یہ طے ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی کل کبھی سیدھی نہیں ہو پائے گی۔ بانی نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر پانچ حملوں کے باوجود عہدہ سے برطرف کر کے ان کے مخالف سیاستدان کو پارٹی کا صوبائی سربراہ بنایا تو تمام میڈیا میں خبریں شائع ہوئیں، دوسرے ہی روز اپوزیشن لیدر عمر ایوب نے دعویٰ کر دیا کہ علی امین گنڈاپور کو تو ہٹایا ہی نہیں گیا۔ ابھی میڈیا کے لوگ عمر ایوب کے بیان کو شائع کر کے فارغ ہی ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا کے استعفے کا نوٹیفیکیشن نکال دیا۔
تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں، بلاول
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔
ہری پور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونےکی وجہ 9 مئی اور 26 نومبرپرکمیشن نہ بننا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پرچھاپا مارا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے اسے افواہ قرار دیا۔جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ علی امین گنڈا پور نے بطور صدر پی ٹی آئی استعفیٰ دے دیا ہے ۔ علی امین نے پارٹی چیئرمین کو اپنا استعفی بھجوایا ،بیرسٹر گوہر نے علی امین کا استعفی قبول کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے جنید اکبر خان کو خیبر پختونخواہ میں صوبائی صدر کے لیے نامزد کیا تھا ،
آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹانے اور جنید اکبر کو ان کی جگہ صدر بنانے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہیں مگر پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کررہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے پی ٹی ا ئی علی امین
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔