گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا جلسہ عطائے اسناد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: جلسہ عطائے اسناد سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معاشی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں، سعودی عرب، ترکیہ، چائنا اور دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری جلد آئے گی، سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھرپور کام کئے جارہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب

گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گارنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ گورنرہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے جلسہ عطائے اسناد کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین سینٹ، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ جلسہ عطائے اسناد سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں، آج فخر اور خوشی کا دن ہے کہ ہم سب طلبہ کی کامیابیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معاشی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں، ون ونڈو آپریشن نہیں تھا تو ایس آئی ایف سی منصوبہ تشکیل دیا، ایس آئی ایف سی منصوبہ بیرونی سرمایہ کاری کو یہاں لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ، چائنا اور دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری جلد آئے گی، سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھرپور کام کئے جارہے ہیں۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب سرمایہ کاری کے لئے
پڑھیں:
پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
---فائل فوٹو
پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میر پور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔
سری نگر کے رہائشی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے پر بھارتی فوج پر برس پڑے۔
لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
دوسری جانب وادیٔ لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔