گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا گیارہواں اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر غور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اجلاس میں گلگت ماسٹر پلان، بزنس حب، سینیٹری اور سیوریج سسٹم سمیت جاری و نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت جی ڈی اے (گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت ماسٹر پلان، بزنس حب، سینیٹری اور سیوریج سسٹم سمیت جاری و نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے سیوریج سسٹم میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔ اجلاس میں پروجیکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کو فعال بنانے اور حلقے کے ایم این ایز کی شمولیت پر بھی زور دیا گیا۔ کنوداس سکارکوئی واٹر سپلائی سکیم کے تحت کئی علاقوں میں پانی کی ترسیل شروع ہو چکی ہے، جبکہ باقی کام تیزی سے جاری ہے۔ چیف سیکریٹری نے جی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
—فائل فوٹوپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمۂ متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔
سندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمۂ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکّام کا کہنا ہے کہ اربن سینٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔
حکّام نے کہا کہ مارکیٹس، بس اسٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔