UrduPoint:
2025-07-05@23:05:23 GMT

بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔

بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ناشتے کے جس پروگرام میں شرکت کرنا تھی، تاہم اچانک ان کا یہ پلان منسوخ ہو گیا، اسی باعث چئیرمین پیپلز پارٹی اب امریکا کیلئے روانہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ دعوٰی بھی کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے، تاہم چئیرمین پیپلز پارٹی تب بھی امریکا کیلئے روانہ نہیں ہوئے تھے۔ بعد ازاں سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے کسی کو دعوت نہیں ملی۔

بلاول بھٹو جس دعوت نامے کا دعوٰی کر رہے ہیں، وہ دعوت نامہ نہیں ٹکٹ ہوتا ہے جو چند ڈالرز دے کر حاصل کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس تمام معاملے کے بعد پھر 24 جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔ تاہم اب ان کا یہ پلان بھی منسوخ ہو گیا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امریکی صدر میں شرکت ہو گیا

پڑھیں:

بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلیے خطرناک ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، انہوں نے کہا بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آئے ہیں۔

عرب خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے بھارت میں ہونے والے 2019 اور اس کے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث نہیں ہے۔

پاکستان کو روز کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات کا سامنا کرنا بڑتا ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام حملوں کے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کرسکا۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیئے ، غزہ معاہدے کیلئے پرامید
  • 5 جولائی سیاہ دن، عوامی حکومت پر شب خون مار کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: بلاول
  • بلاول بھٹو نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیدیا
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک: بلاول
  • بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلیے خطرناک ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
  • امن کے نوبیل انعام کیلئے میں ہی بہترین امیدوار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی خوش فہمی
  • ہیروشیما کے میئرنے ٹرمپ کو دورے کی دعوت دے دی