کس نے منع کیا، وہ ڈیل کریں یا سیاست ان کی مرضی، خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکوئوں کے خلاف شکارپور، کشمور میں سخت آپریشن چل رہا ہے امید ہے بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ہم کہتے ہیں کہ پانی کے حوالے سے 91 کے معاہدے میں تمام صوبوں کا اتفاق ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قاضی انور نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قاضی انور کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور ہمارا وزیراعلیٰ ہے، سوشل میڈیا پر غدار کہا جاتا ہے،اگر وہ غدار ہے تو صوبائی حکومت کی اہمیت رہ جاتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت سے میں خودمطمئن نہیں ، عوام کیسے ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم اچھے وکیل ہیں،ان کی ایمانداری پر شک نہیں لیکن سیاسی سمجھ پر شک ہے۔
آسٹریلین کوچ رکی پونٹنگ نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کر دی
مزید :